کبوتروں کو بھگانے کا نیا طریقہ متعارف، خودکار واٹر گن تیار

کبوتروں کو بھگانے کا نیا طریقہ متعارف، خودکار واٹر گن تیار

لاہور(نیٹ نیوز)مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والی خودکار واٹر گن ٹوریٹ سے کبوتروں کو بھگانے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا گیا۔

اپنی بالکونی میں کبوتروں کی گندگی سے تنگ آ کر ایک ذہین شخص نے خود کار چلنے والی واٹر گن ٹوریٹ بنالی اور یہ نظام کبوتروں کو پہچانتا ہے اور انہیں دور بھگانے کے لیے ان پر پانی کی پھوار پھینکتا ہے ۔اس نے ایک برقی بیٹری سے چلنے والی واٹر گن، ایک اورنج Pi 5 منی کمپیوٹر، ایک یو ایس بی کیمرا، ایک اوپن ووکیبلری آبجیکٹ ڈیٹیکشن نیورل نیٹ ورک، دو سروو موٹرز، اور واٹر گن کو آن کرنے کے لیے ریزسٹرز اور ایک ٹرانزسٹر استعمال کرتے ہوئے ایک اے آئی سے چلنے والا واٹر گن ٹوریٹ تیار کیا جو کبوتروں کو پہچان کر ان پر پانی کی پھوار مار سکتا ہے ۔اس کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں