رکشے کھڑے کرکے ٹریفک میں رکاوٹ ،3افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے کھڑے کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشے کھڑے کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ جو ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بننے کے ساتھ ٹریفک حادثات کی وجہ بھی بن سکتے تھے ۔ مقدمات درج کر لئے گئے ۔