شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں یاسمین نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر شادی کا جھانسہ دے کر اس سے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا بعد ازاں شادی کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔