سواری کے انتظار میں کھڑا مسافر جیب تراشوں کا شکار بن گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سواری کے انتظار میں کھڑا مسافر جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے جی ٹی ایس چوک میں غلام حسین نامی شہری اپنی سواری کے انتظار میں موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔