چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ باہلک کے علاقے ماڑی پتن کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ملزم کو روک کر چیک کیا۔ جس کی زیر استعمال موٹر سائیکل چوری شدہ پائی گئی۔ جسے گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔