9 سالہ بچی کو تلاش کرکے ورثا کے حوالے کر دیا گیا

9 سالہ بچی کو تلاش کرکے  ورثا کے حوالے کر دیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقے سے لاپتہ ہونے والی نو سالہ بچی کو تلاش کرکے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

تھانہ صدر کے علاقے مچھلی فارم کے قریب سے 9 سالہ طاہرہ بی بی لاپتہ ہو گئی تھی۔ جس کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس کی جانب سے گم ہونے والی بچی کی تلاش کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ جسے رچنا ٹاؤن سے برآمد کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ جس پر ورثہ کی جانب سے پولیس کا شکریہ ادا کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں