پولیس کی کامیاب کارروائیاں، 27 منشیات فروش گرفتار
8 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 7 کلوگرام سے زائد چرس، سوا کلو آئس برآ مد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) فیصل آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 27منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروشوں کو حراست میں لیا، جو منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ساڑھے آٹھ کلوگرام سے زائد ہیروئن، سات کلو گرام سے زائد چرس، سوا کلوگرام سے زائد آئس جبکہ 900 لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے