ریٹائرڈ ہونے والے پولیس کانسٹیبل کے اعزاز میں الوداعی تقریب

 ریٹائرڈ ہونے والے پولیس کانسٹیبل  کے اعزاز میں الوداعی تقریب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ نشاط آباد سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس کانسٹیبل کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تھانہ نشاط آباد میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والے کانسٹیبل محمد پرویز کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پولیس کی جانب سے تھانہ میں ریٹائرڈ کانسٹیبل پرویز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریٹائرڈ ہونے والے کانسٹیبل پرویز کے بچوں کو بھی مدعو کیا گیا۔ جبکہ پولیس افسروں کی جانب سے ریٹائرڈ ہونے والے کانسٹیبل محمد پرویز کی دوران ڈیوٹی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مختلف تحائف سے بھی نوازا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں