ڈیڑھ ماہ قبل لاپتہ ہونے والے مخبوط الحواس شخص کا سراغ نہ لگایا جا سکا

ڈیڑھ ماہ قبل لاپتہ ہونے والے مخبوط  الحواس شخص کا سراغ نہ لگایا جا سکا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈیڑھ ماہ قبل لاپتہ ہونے والے مخبوط الحواس شخص کا سراغ نہ لگایا جاسکا۔

تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے محلہ علامہ اقبال کالونی کا رہائشی مخبوط الحواس 45 سالہ شفیق اقبال گھر سے باہر نکلا اور لاپتہ ہوگیا۔ جس سے متعلق ڈیڑھ ماہ گزر جانے کے باوجود بھی پولیس کی جانب سے اس کا سراغ نہ لگایا جا سکا۔ تاہم پولیس نے مغوی کی تلاش کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں