ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کنزیومر پروٹیکشن کونسل نے باقاعدہ کام شروع کر دیا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی سربراہی میں قائم کنزیومر پروٹیکشن کونسل نے باقاعدہ کام شروع کر دیا۔
کونسل صارفین کو ناقص اشیا اور دھوکہ دہی سے تحفظ فراہم کرے گی اور ہر ماہ اجلاس منعقد کرے گی۔ کونسل صارفین میں آگاہی پیدا کرے گی اور مینوفیکچررز، سپلائرز اور صارفین کے درمیان رابطے کا مؤثر پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔