شہری کو کاٹنے پر کتے کے مالک کیخلاف کارروائی ہو گی:اقرا ناصر
کمالیہ (نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں مختلف شہروں میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جن میں زیادہ تر شکایات پالتو کتوں سے متعلق ہیں۔
انہوں نے تمام پالتو کتوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ اپنے کتوں کو پٹہ ڈال کر رکھیں اور انہیں گھر کے اندر محفوظ طریقے سے باندھ کر رکھا جائے ۔ اقرا ناصر نے خبردار کیا کہ بغیر پٹہ کے گھومنے والے پالتو کتوں کو آوارہ تصور کیا جائے گا اور انہیں تلف کیا جائے گا۔ا
نہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی پالتو کتا کسی شخص کو کاٹتا ہے تو اس کے مالک کے خلاف فوجداری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور اس حوالے سے بعد میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔