واسا بجلی بلوں کی مد میں 14 کڑوڑ 54 لاکھ روپے کا نا دہندہ گیپکونے نوٹس دیدئیے

واسا بجلی بلوں کی مد میں 14 کڑوڑ 54 لاکھ روپے کا نا دہندہ گیپکونے نوٹس دیدئیے

ارکان اسمبلی سے ترقیاتی سکیموں کا ریکارڈ طلب کرکے کام شروع کردیا لیکن گیپکو کے واجبات کی ادائیگی نہ کرسکا، ماڈل ٹاؤن لیڈی پارک ،زون ٹو نوشہرہ سانسی ،دفاتر کے ذمے کروڑوں روپے واجب الا دا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)شہر میں ترقیاتی کاموں کیلئے اربوں روپے فنڈز خرچ کرنے کا دعویٰ کرنے والا واسا 14کروڑ54 لاکھ 88ہزارروپے کا گیپکو کانادہندہ نکلا،گیپکونے واجبات کی ادائیگی کیلئے واساافسروں کونوٹسز جاری کرد ئیے ، واسا نے شہر کی تمام یونین کونسلوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کاآغاز کرنے کا دعویٰ کیا جس کیلئے بیشتر ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز بھی مکمل کر ا لئے گئے اور ارکان اسمبلی سے حلقوں کی ترقیاتی سکیموں کا ریکارڈ طلب کرکے کام شروع کردیا لیکن وفاقی حکومت گیپکو کے واجبات کی ادائیگی نہ کرسکا ،گیپکو ریکارڈ کے مطابق واساماڈل ٹاؤن لیڈی پارک کے ذمہ گیپکو کے ایک کروڑ25 لاکھ 59 ہزارواجبات ہیں ،واسا زون ٹو نوشہرہ سانسی کے ذمے گیپکو کے 98 لاکھ 39ہزار روپے واسا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلشن اقبال پارک کے ذمہ90لاکھ 32ہزارروپے ،واسا کوٹلی رستم جنازگاہ کے ذمے 90 لاکھ15 ہزار ،واسا واٹر سپلائی حیدری روڈ بازار نمبر1 کے ذمے 3 کروڑ54 لاکھ 26 ہزار ،واسا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ذمہ 3 کروڑ38 لاکھ 93 ہزار روپے بجلی بل کی مد میں واجبات ہیں ، گیپکو نے واجبات کی ادائیگی کیلئے واسا حکام کومراسلہ بھیج دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں