ٹرانسپورٹرز پر بھاری جرمانے فوری واپس لیے جائیں: چودھری رضوان
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)تحصیل بناو تحریک ماموں کانجن کے چیئرمین چودھر ی رضوان کاہلوں نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے جرمانے نہ صرف ٹرانسپورٹرز بلکہ عام عوام کیلئے بھی مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر پہلے ہی معاشی دباؤ کا شکار ہے ، ایسے میں بھاری جرمانوں سے مسائل مزید بڑھیں گے ۔