ماموں کانجن پریس کلب کے عہدیداروں کا انتخاب، شیخ زبیر صدر منتخب
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)پریس کلب ماموں کانجن کے نئے سال 2026 کے لیے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آ گیا، جس میں شیخ محمد زبیر کو صدر منتخب کیا گیا۔ سید اظہر حسن نقوی سرپرست اعلیٰ اور سعید احمد قیصر چیئرمین کے طور پر منتخب ہوئے ، جبکہ فیصل سلیم دیوانہ کو سینئر نائب صدر کے عہدے پر فائز کیا گیا۔
تمام عہدیداروں کا انتخاب ممبران کی کثرت رائے سے عمل میں آیا۔اجلاس میں مزید فیصل سلیم دیوانہ کو سینئر نائب صدر، شہباز اختر ساجد کو سیکرٹری جنرل، مہر برکت علی فراز اور رائے عرفات کالیہ کو نائب صدر، معظم علی وارثی کو فنانس سیکرٹری، اور عمر دراز بلوچ کو انفارمیشن سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ عدنان عاجز جوائنٹ سیکرٹری جبکہ مسعود جمیل شیخ چیئرمین، شاہد اقبال کھچی وائس چئیرمین کے عہدے پر فائز ہوئے ۔ دیگر اہم ممبران میں بابر جمیل شیخ، طارق جمیل، اسامہ زبیر، خالد سلیم دیوانہ، وسیم سلیم دیوانہ، قیصر جمیل پروانہ اور وقاص بٹ شامل ہیں۔لیگل ایڈوائزر کے لیے سید نعیم الحسن نقوی، مہر محمد رمضان شاہد اور تقی شاہ ایڈووکیٹس کا انتخاب کیا گیا۔