کمالیہ: ماڈل ریڑھی بازار کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری

کمالیہ: ماڈل ریڑھی بازار کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری

سبزیاں سستی اور معیاری نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات

کمالیہ (نمائندہ دنیا ) رجانہ روڈ کے ایک طرف ماڈل ریڑھی بازار کے قیام کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ اس منصوبے کا مقصد ریڑھیوں کو منظم انداز میں مخصوص جگہ پر منتقل کرنا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو، شہریوں کو خریداری کے لیے صاف ستھرا ماحول میسر آئے۔ریڑھی بازار میں عوام الناس کو فروٹ اور سبزیاں سستی اور معیاری نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ شہری ایک ہی مقام پر معیاری اشیاء مناسب قیمت پر خرید سکیں۔انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق لائن مارکنگ، صفائی کے خصوصی انتظامات اور روشنی کے نظام کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں