واٹر فلٹریشن پلانٹس کی عدم دیکھ بھال، شہری معیاری پانی سے محروم
چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے پینے کا پانی اپنی معیاری خصوصیات کھو رہا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر میں مختلف مقامات پر لگے واٹر فلٹریشن پلانٹس مینٹی ننس اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اپنی افادیت کھو رہے ہیں۔ کچھ پلانٹس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے بعد گندگی کا بھی شکار ہو چکے ہیں، اور ان کے اندر لگے فلٹرز بروقت تبدیل نہ ہونے اور چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے پینے کا پانی اپنی معیاری خصوصیات کھو رہا ہے ۔پانی بھر کر گھروں لے جانے والے صارفین نے کہا کہ ان کے بچے مشکل حالات میں، سائیکل یا موٹرسائیکل پر گیلنوں میں پانی لے کر آتے ہیں، لیکن اس کا ذائقہ اور رنگت پہلے جیسا نہیں رہا، جس سے پانی کی معیاری ہونے پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان فلٹریشن پلانٹس کی صفائی اور مرمت پر خصوصی توجہ دیں، انہیں کارآمد بنائیں اور پلانٹس میں فلٹرز کی معیاد اور تبدیلی کی تاریخ بھی واضح طور پر لکھ کر لگائی جائے ، تاکہ کسی بھی کوتاہی کی صورت میں انتظامیہ بروقت آگاہ ہو سکے ۔