ن لیگ نے عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا :آزاد علی تبسم
مریم نواز شریف نے پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ،مخالفین بھی تعریف کر رہے
بلوچنی (نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 98 سے ممبر صوبائی اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور آج بھی ملک کو معاشی، سیاسی اور انتظامی طور پر مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ، انہوں نے اپنے ڈیرے پر آئے حلقہ بھر کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے مشکل حالات میں بھی عوامی مسائل کو ترجیح دی اور ترقیاتی منصوبوں کا وہ سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہے جسے سابق دور میں روک دیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا مشن ملک میں معاشی استحکام، روزگار کے مواقع میں اضافہ، سرمایہ کاری کے فروغ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ، اور سیاسی مخالفین بھی ان کے ترقیاتی منصوبوں اور کاموں کو سراہ رہے ہیں۔آزاد علی تبسم نے ستھرا پنجاب آسان روزگار سکیم، سٹوڈنٹس میں لیپ ٹاپ، بائیکس اور سکالرشپس کی تقسیم، جرائم پیشہ افراد کے خلاف سی سی ڈی کا قیام، منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، شادی بیاہ میں ون ڈش اور دیگر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی انسان دوست پالیسیوں کی عملی مثال قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات ایک کر دیں گے ۔