شہری سے بدسلوکی پر ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا

شہری سے بدسلوکی پر ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا

سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ڈویژن کو انکوائری کا حکم دیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) شہری سے بدسلوکی کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا۔تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں ہیڈ کانسٹیبل یوسف کی جانب سے شہری کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی گئی، جس پر سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ڈویژن کو انکوائری کا حکم دیا۔ ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کر دیا اور ڈی ایس پی بٹالہ کالونی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں