کینال روڈ کی بیوٹیفکیشن، شہری علاقوں میں خوبصورتی کے اقدامات

کینال روڈ کی بیوٹیفکیشن، شہری علاقوں میں خوبصورتی کے اقدامات

بیچز کی تنصیب، درختوں کی کانٹ چھانٹ اور نہر میں خوبصورت فلوٹس لگائے جائینگے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیوٹیفکیشن پروگرام کے تحت پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی اور میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے کینال روڈ پر پہلے مرحلے میں نہر کے ساتھ ایک کلومیٹر ایریا کو دلکش اور دیدہ زیب ماڈل بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔کینال کے کنارے خوبصورت پلانٹیشن، سڑک کے ساتھ فٹ پاتھ کی تزئین و آرائش، بیچز کی تنصیب، درختوں کی کانٹ چھانٹ اور نہر میں خوبصورت فلوٹس لگائے جائیں گے ، جس سے شہریوں کو ایک منفرد منظر دیکھنے کو ملے گا۔ ایک کلومیٹر ماڈل بیوٹیفیکیشن کے بعد اس کا دائرہ ساری نہر کے کنارے بڑھایا جائے گا۔کمشنر نے کینال روڈ کا دورہ کیا اور عبداللہ پور انڈرپاس کے قریب خوبصورتی کے پراجیکٹ پر عملدرآمد کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں