بھوانہ:کاراوررکشہ میں تصادم ڈرائیور سمیت 8افراد زخمی
چنیوٹ،بھوانہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا) کاراوررکشہ میں تصادم، ڈرائیور سمیت 8افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ ہرسہ بلہ کے قریب چنیوٹ سے آنیوالا رکشہ مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا جسکے نتیجہ رکشہ ڈرائیور اور متعدد خواتین سمیت 8افراد شدید زخمی ہوگئے ،ریسکیو امدادی ٹیم نے شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔