ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن پولیس کی ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کرکے اشتہاری ملزموں عثمان جاوید اور مقصود احمد کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزموں نے ساجد سے نقدی، موبائل فون اور دیگر ضروری کاغذات چھین لئے تھے ، پولیس نے گرفتار اشتہاری ملزموں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔