حویلی سے قیمتی اور نایاب نسل کے کبوتر اور مرغے چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حویلی سے قیمتی اور نایاب نسل کے کبوتر اور مرغے چوری کر لئے گئے۔
تھانہ سمن آباد کے علاقے عزیز ٹاؤن میں عاکف نامی شہری کی حویلی سے رات کی تاریکی میں ملزمان مبینہ طور پر قیمتی اور نایاب نسل کے مرغے اور کبوتر چوری کرکے لے گئے ۔ جس پر پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔