نوسر باز کی گھر داخل ہوکر بچوں کو یر غمال بنا کر لوٹ مار

 نوسر باز کی گھر داخل ہوکر بچوں کو یر غمال بنا کر لوٹ مار

علی حسن گھر پر مو جود نہیں تھا ملزم بچوں کو اس کا دوست بتا کر داخل ہو گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دھوکہ دہی سے نوسر باز نے گھر میں داخل ہوکر بچوں کو یرغمال بناتے ہوئے نقدی، موبائل، ایل ای ڈی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے علی حسن نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی کمسن بیٹیاں گھر پر موجود تھیں اس کی غیر موجودگی میں ملزم اس کے گھر آیا اور خود کو اس کا دوست ظاہر کرتے ہوئے بچوں کو دروازہ کھولنے کا بولا اور گھر میں داخل ہو کر الماری سے نقدی، زیورات، موبائلز، ایل ای ڈی، بستر اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گیا اور بچوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں