زرعی یونیورسٹی میں آل بریڈز ڈاگ شو ،خصوصی سیمینار

 زرعی یونیورسٹی میں  آل بریڈز ڈاگ شو ،خصوصی سیمینار

شہریوں کی بھرپورشرکت، اعلیٰ معیار کے 300 ڈاگ نمائش کیلئے لائے گئے

فیصل آباد (نیوز رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد (UAF) میں  آل بریڈز ڈاگ شو  کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاگ مالکان، مقامی شہریوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کا اہتمام فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز اور پاکستان کینل کلب کے اشتراک سے کیا گیا۔ تقریب میں ملک بھر سے اعلیٰ معیار کے 300 ڈاگ نمائش کے لیے لائے گئے ۔ایونٹ کے دوران ڈاگ کی افزائش نسل (Dog Breeding) کے حوالے سے خصوصی سیمینار بھی منعقد کیا گیا، جس میں فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے ڈین ڈاکٹر شاہد محمود، چیمپئن شپ ججز کیرولین فرینڈ-ریس (Caroline Friend-Rees) اور جو کیتھی (Jo Cathie)، زرعی یونیورسٹی کے ڈاکٹر کاشف سلیمی، ڈاکٹر اشعر محفوظ، ڈاکٹر اعجاز اور دیگر ماہرین نے شرکت کی اور اس طرح کے ایونٹس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔شو میں جرمن شیفرڈ (German Shepherds) سمیت ملک بھر کی مختلف مشہور نسلوں کے 300 ڈاگ شامل تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہیں بلکہ عوام کو جانوروں کی صحت اور دیکھ بھال کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں