جڑانوالہ: رکشہ اور مزدا میں تصادم ، 1 بچی جاں بحق، 4 زخمی

جڑانوالہ: رکشہ اور مزدا میں تصادم ، 1 بچی جاں بحق، 4 زخمی

حادثہ اڈہ حماد کا سیدوالہ روڈ پر پیش آیا، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا

جڑانوالہ (نمائندہ دُنیا)رکشہ اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں ایک 1 بچی جاں بحق اور 4 افرادزخمی ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ جڑانوالہ کے اڈہ حماد کا سیدوالہ روڈ پر رکشہ اور مزدا کے درمیان ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں رکشہ سوار پانچ افراد متاثر ہوئے ۔ حادثے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔جاں بحق ہونے والی بچی کی عمر 2 سال تھی اور اس کی شناخت دعا عمیر کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں میں 9 سالہ زینب، 10 سالہ خدیجہ، 18 سالہ زین اور 45 سالہ خالدہ شامل ہیں، جو سب 239 گ ب کے رہائشی ہیں۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ منتقل کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں