موٹرسائیکل سوار ملزموں نے جھپٹا مار کر راہگیر خاتون سے پرس چھین لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹرسائیکل سوار ملزموں نے جھپٹا مار کر راہگیر خاتون سے پرس چھین لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سعدیہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ یاسر ٹاؤن کے قریب وہ سڑک کنارے جا رہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزموں نے جھپٹا مار کر اس سے پرس چھین لیا۔ جس میں نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان موجود تھا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔