شدید سردی کی لہر، رجانہ میں کاروبارِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا

شدید سردی کی لہر، رجانہ میں  کاروبارِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا

رجانہ(نمائندہ دنیا)شدید سردی کی لہر، رجانہ میں کاروبارِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح رجانہ میں بھی شدید سردی جاری ہے۔۔۔

 اس دوران یہاں بازاروں میں سناٹا طاری ہو کر رہ گیا، دکاندار گاہکوں کے انتظار میں سارا دن فارغ بیٹھے رہتے ہیں ، تاہم اس دوران سردی سے بچاؤ کیلئے بعض دکاندار مختلف طریقوں سے آگ جلا کر اپنا وقت گزار رہے ہیں، تاہم شدید سردموسم کے باعث خرید و فروخت نہ ہونے کے برابر ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی کی اس لہر نے محنت کش طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ،کاروباری طبقہ شدید نقصان کی شکار ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں