خاتون سے مل کر اسکے شوہر کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

  خاتون سے مل کر اسکے شوہر کو قتل  کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

فیصل آباد،ٹھیکریوالا(سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا ) خاتون سے مل کر اسکے شوہر کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے میںاڑھائی ماہ قبل اقصیٰ نامی خاتون نے اپنے آشنا ملزم عدیل کے ساتھ مل کر اپنے خاوند کو زہر دیکر قتل کردیا تھا جس پر پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو دوران تفتیش ملزمہ کے اعتراف پر پولیس نے ملزم عدیل کو بھی گزشتہ روز گرفتار کرلیا، اسکے خلاف بھی قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں