حضرت علی ؓکی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے :مولانا ثمر عباس

حضرت علی ؓکی زندگی ہمارے لئے  مشعل راہ ہے :مولانا ثمر عباس

بلوچنی (نمائندہ دنیا )معروف عالم دین و خطیب جامع مسجد گلزار مدینہ 77رب لوہکے مولانا علامہ ثمر عباس جامی نے کہا ہے کہ حضرت علیؓ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

حضرت علیؓ کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج بھی حکمران حضرت علی ؓکے طرزِ عمل پر عملدرآمد کرکے دنیا بھر میں اعلیٰ مقام حاصل کر سکتے ہیں ،آپ کی اسلام کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔اس موقع پر مدثر حمید فانی ،ماسٹر نذیر گجر ،ملک طاہر حمید فانی ،حافظ سلیم گجر ،حاجی صاحب دکاندار ،رانا یاور نمبردار ،نوید جٹ ودیگر موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں