چنیوٹ :پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی رپورٹ جاری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پولیس خدمت مراکز چنیوٹ،پولیس خدمت کاؤنٹرز چنیوٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ا س حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ۔۔۔
پولیس خدمت مراکز چنیوٹ ،چناب نگر، کانڈیوال،لالیاں،بھوانہ سے سال2025 میں1 لاکھ 40ہزارسے زائد شہری مختلف پولیس سروسز سے مستفید ہوئے ،61801فریش لرنر، 24084رینول لرنر جاری کئے گئے ،22 ہزار سے زائد پولیس ویریفیکیشن اور 6 ہزار سے زائد کریکٹر سرٹیفکیٹ جار ی کئے گئے ۔ علاوہ ازیں کرایہ داری اندراج ، وہیکلز و موبائل ویریفیکیشن، ملازمین کی تصدیق و دیگر پولیس سروسز فراہم کی گئی۔