ڈپٹی کمشنرچنیوٹ نے چناب کالج میں ٹیچرز کی بھرتی کیلئے انٹرویوز کئے
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر/چیئرمین چنیوٹ ایجوکیشن ٹرسٹ عائشہ رضوان کا چناب کالج چنیوٹ کا دورہ، ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے۔۔۔
کمیٹی ممبران جنرل سیکرٹری اسسٹنٹ کمشنر اشفاق رسول، سعید احمد،پرنسپل ادارہ ڈاکٹر فرخ شہزاد و دیگر ممبران کے ہمراہ مختلف کیٹیگری میں ٹیچرز کی بھرتی کے لیے امیدواروں کے انٹرویو کئے ، کمیٹی ممبران نے امیدواروں سے انکی قابلیت جانچنے کیلئے مختلف سوالات کئے اور انکی تعلیمی ڈگری اور تجربہ کے سرٹیفکیٹس چیک کیے ۔ اس موقع پر عائشہ رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیچرز کی بھرتی کیلئے قابل امیدواروں کو رکھا جائے گا اور سو فیصد میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائیگا۔