بجلی کا ٹرانسفارمر اور تار چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی کا ٹرانسفارمر اور تار چور ی کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں فیسکو کی جانب سے نصب کیا گیا لاکھوں مالیتی بجلی کا ٹرانسفارمر اور تار رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزموں نے چوری کر لئے اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔