بلوچنی: 2 کلو چرس برآمد ، ملزم گرفتار

بلوچنی: 2 کلو چرس برآمد ، ملزم گرفتار

بلوچنی(نمائندہ دنیا )کھرڑیانوالہ پولیس نے بین الاضلاعی منشیات فروش گروہ کے مرکزی کارندے کو گرفتار کر لیا ،2کلو چرس برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کھرڑیانوالہ مہر محمد ریاض اٹھوال نے مخبر کی اطلاع پر ملازمین کے ہمراہ 75رب لوہکے کے قریب چھاپہ مار کر بین الاضلاعی منشیات فروش گروہ کے مرکزی رکن رانا ثاقب اظہار کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے 1640گرام چرس برآمد کر لی۔ذرائع کے مطابق ملزم کم عمری سے ہی سنگین مقدمات میں ملوث رہا ہے اور کئی بار جیل کی سزا کاٹ چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں