بغیر نقشہ منظوری تعمیرات پر 2 افراد کے خلاف مقدمات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کرنے والے 2 افراد کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں میونسپل کارپوریشن کی نقشہ برانچ کی ٹیموں نے گزشتہ روز مختلف علاقوں کو چیک کیا تو اس دوران دو افراد بغیر نقشہ منظوری کے اپنی بلڈنگ کی تعمیر ا ت میں مصروف تھے ،نقشہ برانچ ٹیموں نے دونوں افراد کے خلاف غیر قانونی تعمیرات کرانے پر متعلقہ تھانوںمیں مقدمات درج کرادیئے جس پر پولیس نے ملزموں کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔