سمندری:کلو سے زائد ہیروئن برآمد منشیات فروش گرفتار، مقدمہ درج

سمندری:کلو سے زائد ہیروئن برآمد  منشیات فروش گرفتار، مقدمہ درج

سمندری(نمائندہ دنیا)پولیس تھانہ سٹی سمندری نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رائے آفتاب وسیم کی ہدایات پر پولیس نے 471روڈ کے قریب مشکوک شخص شفاقت علی کو حراست میں لے لیا اور تلاشی پر ملزم کے قبضہ سے 1060گرام ہیروئن برآمد ہوگئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی کے مطابق منشیات کے خاتمہ تک کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں