سیل شدہ دکان غیر قانونی کھولنے پر دکاندار گرفتار

سیل شدہ دکان غیر قانونی  کھولنے پر دکاندار گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سیل شدہ دکان کے تالے توڑ کر غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں سول ڈیفنس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سیل شدہ دکان کے غیر قانونی طور پر تالے توڑ کر گیس ریفلنگ کا دھندہ چلانے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں