شہری سے فون کالز پربھتہ طلب ،ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

شہری سے فون کالز پربھتہ طلب ،ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

بٹالہ کالونی کے علاقے میں وقار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے شہری سے فون کالز کے ذریعے بھتہ طلب کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں وقار نامی شہری سے ملزموں کی جانب سے فون کالز اور میسجز کے ذریعے بھاری مالیت کا بھتہ طلب کیا گیا اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں