ماموں کانجن :بھاری مقدار میں ہیروئن اور چرس برآمد ، 3منشیات فروش گرفتار
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا)ماموں کانجن پولیس نے 2کلو سے زائد ہیروئن ، اڑھائی کلو چرس برآمد کرکے 3ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے مخبر کی اطلاع پر چک511گ ب میں نمبرار محمد ریاض کورائی کے ڈیرے پر چھاپہ مار کراسے پکڑ لیا اور اس کے قبضہ سے 2 کلو ایک سو گرام ہیروئن برآمد کر لی جبکہ غوثیہ کالونی کے رہائشی رضوان شاہد سے 1300گرام چرس ،ارسلان سے 1280گرام چرس برآمد کر لی گئی ، ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔