لڑکی اور شادی شدہ خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی
رضا آباد اور سلطان ٹاؤن کے علاقوں میں شیطانی عمل پر مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون کو مبینہ اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ رضا آباد کے علاقے میں بشریٰ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی جواں سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ غلام آباد کے علاقے سلطان ٹاؤن میں امین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی اہلیہ کو اغواکے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں اور مغویوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔