محکمہ زراعت کا ڈرپ ایریگیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا

محکمہ زراعت کا ڈرپ ایریگیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا

60 فیصد پانی کی بچت ممکن ہوگی،حکومت زمینداروں کو سبسڈی پر سسٹم دیگی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر )محکمہ زراعت سرگودھا نے بڑھتے ہوئے پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے زمینداروں میں ڈرپ ایریگیشن سسٹم کی افادیت کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ڈرپ ایریگیشن سسٹم کے ذریعے تقریباً 60 فیصد پانی کی بچت ممکن ہوگی، جبکہ حکومت زمینداروں کو سبسڈی پر یہ سسٹم فراہم کرے گی۔ اس ضمن میں محکمہ زراعت اور واٹر مینجمنٹ کے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں زمینداروں کو ڈرپ سسٹم کے فوائد سے آگاہ کریں تاکہ پانی کی کمی کے باوجود فصل کی پیداوار بہتر بنائی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں