مضر صحت غیر معیاری دودھ قبضہ میں لیکر ضائع

مضر صحت غیر معیاری  دودھ قبضہ میں لیکر ضائع

سمندری(نمائندہ دنیا)پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پیرا فورس کی مشترکہ کاروائی میں بھاری مقدار میں مضر صحت غیر معیاری دودھ قبضہ میں لیکر ضائع کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

عوامی شکایات پر شہر کی معروف شاہراؤں اور چوکوں میں سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمیت پرفروخت ہونے والے دودہ کو اداروں کی جانب سے چیکنگ کے دوران غیر معیاری اور مضر صحت پایا گیا جس پر کاروائی کرتے ہوئے ایک سو کلو سے زائد غیر معیاری دودہ ضبط کرکے اسے ضائع کر دیا جبکہ غیر معیاری مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں