اسسٹنٹ کمشنر کاپٹرول پمپس کا دورہ ،فیول سپلائی کاجائزہ
پیرمحل(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر زاہد اقبال نے تحصیل پیرمحل میں مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کرکے پٹرول کی دستیابی اور پیمائش کے نظام اورموجود فیول سٹاک کا ریکارڈ چیک کیا اور پیمانہ جات کی جانچ پڑتال کی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ شہریوں کو پٹرول اور ڈیزل کی مقدار پوری اور مقررہ معیار کے مطابق فراہم کی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی کمی یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔