چنیوٹ: 5 منشیات فروش ملزم گرفتار
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر مدثر شہباز نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 5 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے 3100 گرام ہیروئن اور 6800 گرام چرس برآمد ہوئی۔