ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
سمن آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جو دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بننے کے علاوہ ٹریفک حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔