چینی کمپنی کا حکومت سے سرمایہ کاری کے ایم او یو پردستخط
حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی :شافع حسین
لاہور (کامرس رپورٹر) چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اورصوبائی وزیر تجارت شافع حسین نے لاہور قصور روڈ۔پر 200 ملین ڈالر سے زیر تعمیر چیلنج سپیشل اکنامک زون کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔صوبائی وزیر شافع حسین نے کہا کہ کہ 200 ملین امریکی ڈالر کی چینی سرمایہ کاری سے چیلنج سپیشل اکنامک زون کا پہلا مرحلہ آئندہ سال مکمل ہوگا اور 8 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا ،حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے جس سے مزید چینی کمپنیاں پاکستان سرمایہ کاری کریں گی اور موبائل فون بنانے والی ایک چینی کمپنی پاکستان میں اپنا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگا رہی ہے ،پاکستان میں چینی سرمایہ کاری لانے والے معروف بزنس مین قمر خان بوبی نے کہا کہ چیلنج سپیشل اکنامک زون سے آئندہ سال ٹیکسٹائل مصنوعات کی برامدات شروع ہو جائے گی اور دو سال میں ویلیو ایڈیشن کے بعد 300 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ ساتھ دس ہزار لوگوں کو روزگاربھی ملے گا ۔