سبزیاں ، پھل مہنگے فروخت، سرکاری نرخ نامے نظر انداز
لہسن چائنہ 600، ادرک 400، ٹماٹر60،پیاز 80، آلو 50روپے کلو فروخت خربوزہ100 سے 150 روپے کلو،کیلا درجہ اول 250 روپے درجن تک دستیاب
لاہور (کامرس رپورٹر سے) ٹماٹر کے سرکاری نرخ میں پانچ روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا جس سے ٹماٹر کا سرکاری نرخ 30 روپے کلو مقرر ہوا جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 50 روپے کلو فروخت ہو رہا، پیاز کا سرکاری نرخ 60 روپے اور مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 80 روپے کلو تک فروخت ہو رہا، نیا آلو کا سرکاری نرخ 20 روپے کلو لیکن مکس آلو 40 روپے کلو اور درجہ اول 50 روپے کلو فروخت ہو رہا، لہسن چائنہ کا سرکاری نرخ 505 روپے اور مارکیٹ میں لہسن چائنہ 600 روپے کلو تک ہے ،لہسن دیسی 200 اور لہسن ہرنائی 350 روپے کلو تک ہے ،ادرک تھائی لینڈ کا سرکاری بدستور 285 روپے جبکہ مارکیٹ میں ادرک نرخ 400 روپے کلوتک ہے، پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 90روپے جبکہ مارکیٹ میں 100 سے 120 روپے فی کلو تک ہے، سبزمرچ 120 بھنڈی 140 اور شملہ مرچ 80 گھیا کدو 80 روپے کلو تک فروخت ہو رہے۔ خربوزہ 100 سے 150 روپے کلو فروخت ہو رہا جبکہ کیلا درجہ اول سرکاری نرخ215 روپے جبکہ مارکیٹ 250 روپے فی درجن تک ہے، کیلا درجہ دوم 150 روپے درجن ہے۔شہریوں کاکہناہے کہ انتظامیہ ریٹ لسٹیں دکانداروں کو کیوں فراہم کرتی ہے جب عملدرآمد ہی نہیں ہونا ، مقررہ نرخوں پر فروخت ایک چیلنج بن چکا ہے ۔