ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سینئر وکیل راجہ قمر الزمان کیانی انتقال کر گئے
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر رکن ممتاز قانون دان راجہ قمر الزمان کیانی ایڈووکیٹ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 288 گ ب میں ادا کی گئی، جس میں وکلاء، انتظامی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔