11 سال سے فرار اشتہاری انٹرپو ل کے ذریعے گرفتار

 11 سال سے فرار اشتہاری انٹرپو ل کے ذریعے گرفتار

اشتہاری ملزم فیصل عمران مزید قانونی کارروائی کے لئے پو لیس کے حوالے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریڈ نوٹس سیل پولیس نے قتل کے مقدمے میں گزشتہ 11 سال سے بیرون ملک فرار اشتہاری ملزم کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر لیا۔ریڈ نوٹس سیل پولیس کے انچارج اویس ذوالفقار اور نائب ریڈ نوٹس سیل سجاد سرور نے گزشتہ 11 سالوں سے قتل کے مقدمے میں بیرون ملک فرار مطلوب اشتہاری ملزم فیصل عمران کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے حراست میں لے لیا گیا۔ جسے مزید قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں