شادی شدہ خاتون کو گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا
آصف کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر تھا،ملزم زبردستی داخل ہو گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے آصف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر تھا۔ اس دوران ملزم زبردستی اسکے گھر میں داخل ہوگیا اور اسکی اہلیہ کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔