شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،تیز دھار آ لے سے کان کاٹ ڈ الا
زاہد کا بیٹاب کھیتوں میں کام کر کے واپس جا رہا تھا ملزموں نے قابو کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے تیز دھار آلے سے اس کا کان کاٹ دیا گیا۔تھانہ صدر کے علاقے میں زاہد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا کھیتوں میں کام کے بعد فارغ ہو کر گھر واپس آرہا تھا کہ اس دوران راستے میں ملز موں نے اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ تیز دھار آلے سے اس کا کام کاٹ دیا گیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔